صوبہ پنجاب کے شہر خان پور میں معمولی تلخ کلامی پر قتل کی لرزہ خیز واردات رونماں ہوئی جس میں ملزم نے کلہاڑیوں کے پے درپے وار کرکے 32 سالہ خاتون کا قتل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خان پور تھانہ صدر کی حدود موضع کالکاں میں گھاس کاٹنے پر عباس نامی ملزم نے معمولی تلخ کلامی کے باعث 32 سالہ خاتون عاصمہ بی بی زوجہ محمد نیازکو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا اورموقع سےفرار ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ چار بچوں کی ماں تھی جس کی میت کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ایس ایچ او صدر چوہدری فقیر حسین نےکہا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس اس وقت چھاپے مار رہی ہےاورجلد ہی ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔



















