Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمران خان کی کال پر ہم پورے پاکستان کی جیلیں بھر دینگے، شاہ محمود قریشی

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کی کال پر ہم پورے پاکستان کی جیلیں بھر دینگے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چیئرمین عمران خان کی کال پر ہم  پورے پاکستان کی جیلیں بھر دینگے، فاشسٹ امپورٹڈ حکومت کا یہ شوق بھی پورا ہو جائے گا۔

 

یہ بھی پڑھیں؛ حکومت کی ترجیحات نا معیشت ہے اور نا دہشتگردی ہے، ان کا ایجنڈا ذاتی ہے، شاہ محمود قریشی

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہتھکڑیاں اور تشدد کچھ بھی نہیں وطن کے لئے جان بھی حاضر ہے۔

#جیل_بھرو_تحریک

متعلقہ خبریں