پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے قومی اسمبلی کے 31 حلقوں میں ضمنی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواستیں طلب کر لیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پارٹی ٹکٹ کے لئے امیدوار 12 فروری تک درخواستیں ارسال کریں، درخواست صدر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام بھیجی جائے۔
سینیٹر فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ درخواست کے ساتھ 40 ہزار روپے کا بینک ڈرافٹ بنام پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز ارسال کیا جائے، پنجاب اور خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے امیدوار زرداری ہاؤس اسلام آباد اور سندھ اور بلوچستان کے امیدوار بلاول ہاؤس کراچی کے پتہ پر درخواستیں ارسال کریں۔



















