یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پرحریت رہنما مشعال ملک نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کب تک ہم یہ دن منائیں گےاب کشمیریوں کوآزادی ملنی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق حریت رہنما مشعال ملک نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ30 سالوں سے پاکستانی قوم اظہار یکجہتی کا دن منا رہی ہےاورگزشتہ 75 سالوں سے بھارتی فوج کشمیریوں پر ظلم و بربریت جاری رکھے ہوئے ہےاورآج تک لاکھوں کشمیری تحریک آزادی کے لیے اپنی جان کا نظرانہ پیش کرچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا ایک ہی مطالبہ ہےکہانہیں حق خودارادیت دیا جائے۔
حریت رہنما مشعال ملک نے مزید کہا کہ میں ہر طبقہ زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کی شکر گزار ہوں کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اورہرسال پاکستانی عوام کی جانب سے ایک مضبوط پیغام دنیا کو دیا جاتا ہے۔
لیکن کب تک ہم یہ دن منائیں گے کشمیریوں کو اب آزادی ملنی چاہیےمیری دنیا سے اپیل ہے کہ بین الاقوامی عدالت میں بھارت سے کشمیریوں کی نسل کشی پر جواب مانگا جائے۔



















