Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی نے جیل بھرو تحریک کی تیاریوں کا آغاز کردیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی کال پر”جیل بھرو تحریک“ کی تیاریاں شروع  کردی گئی ہے جس کے تحت لاکھوں کارکنان اور عوام رضاکارانہ طور پر گرفتاریاں پیش کریں گے۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کےفیصلے کے حوالے سے تیاریوں کا باضابطہ آغازکردیا ہے جس میں ملک بھر میں ریجنل اور ضلعی تنظیموں کو اہداف سونپ دیے گئے ہیں جبکہ رضاکارانہ طور پر گرفتاریاں دینے والے کارکنان کی فہرستیں بھی تیار کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پی ٹی آئی چیئرمین کی کال پر کم و بیش 4 لاکھ افراد اکٹھےخود کو رضاکارانہ طور پر گرفتاریوں کیلئے پیش کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق  ہرصوبائی اسمبلی کے حلقے سے500 کارکنان گرفتاری پیش کریں گے اور فہرستوں کی تیاری مکمل ہونے کے بعد یہ فہرستیں حتمی منظوری کیلئےآئندہ ہفتے چیئرمین عمران خان کو پیش کردی جائیں گی۔

جیل بھرو تحریک کو تین مرحلوں میں آگے بڑھایا جائے گا، ذرائع

پہلے مرحلے میں مرکزی قائدین اوراراکین پارلیمان گرفتاریاں پیش کریں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں ہر صوبائی اسمبلی کے حلقے سے 500 کارکنان جیل جانے کیلئےخود کو پیش کریں گے تاہم تیسرے مرحلے میں تحریک انصاف کے ووٹرز اور عوام بھی جوق در جوق گرفتاریاں دیں گے۔

 واضح رہے کہ  تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان  نے ہفتہ 4 فروری کو قوم سے اپنے خطاب میں ملک گیر ”جیل بھرو تحریک“ کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ خبریں