ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیرمحل میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ آئل کمپنیوں کی طرف سے پٹرول پمپس کو کم سپلائی فراہم کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیرمحل کے بیشتر علاقوں میں پیٹرول پمپس بند ہیں یا پھر خالی پڑے ہیں جس کی وجہ سپلائی کا معطل ہونا ہے۔
ذرائع کی رپورٹ کے مطابق پیر محل کے پٹرول پمز مالکان کی جانب سے پٹرول دستیاب نہیں کے بورڈز لگا کر پٹرول پمز بند کردیئے گئے ہیں، تاہم جن پمز میں پٹرول دستیاب ہے وہاں رش کے باعث پٹرول کا حصول انتہائی مشکل کام ہوگیا ہے جس کی وجہ سےعوام پٹرول کےحصول کیلٸے لمبی قطاروں میں لگنے کے ساتھ دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے۔



















