الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی آج سے جمع کرائے جا سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کاغذات نامزدگی کی وصولی کا سلسلہ 8 فروری تک جاری رہے گا، قومی اسمبلی کی 33 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات 16 مارچ کو کرائے جائیں گے۔
ادارے نے کہا کہ کراچی کے 9 حلقوں پر ضمنی انتخابات ہونگے، راولپنڈی کی 5 قومی اسمبلی کے حلقوں پر ضمنی انتخابات ہونگے، اسلام آباد کے تینوں حلقوں پر ضمنی انتخابات 16 مارچ کو ہونگے۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ لاہور اور ملتان کے دو دو حلقوں پر انتخابات ہونگے جبکہ خیبرپختونخوا کے قومی اسمبلی کے 8 حلقوں میں انتخابات ہونگے۔



















