Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ترکیہ میں زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں پر صدر اور وزیر اعظم سمیت دیگر اہم سیاسی شخصیات کی تعزیت

ترکیہ میں زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں پر وزیر اعظم شہباز شریف، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، سابق صدر آصف زرداری سمیت دیگر اہم سیاسی شخصیات نے تعزیت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شام کی سرحد کے قریب ترکی کے جنوبی مشرقی علاقے میں شدید زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔

مختلف اہم سیاسی شخصیات کا اظہار افسوس

وزیر اعظم شہباز شریف

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم شہباز شریف نے ترکیہ زلزلے سے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں برادر ملک ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں، پاکستان اپنے برادر ملک ترکیہ کے عوام اور حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ترکیہ نے ہر مشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی کے بڑھتے واقعات پوری دنیا کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے، قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی کسی ایک ملک یا خطے تک محدود نہیں رہی۔  

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ترکیہ اور شام میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اِس گھڑی میں پاکستانی عوام اور ميری ہمدردیاں ترکیہ اور شام کے ساتھ ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ اللہ تعالیٰ جانبحق ہونے والے افراد کے ورثاء کو صبر جمیل عطا فرمائے، مرحومین کو سکون نصیب فرمائے۔

صدر مملکت نے ترکیہ اور شام میں زلزلے کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔

سابق صدر آصف علی زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری نے ترکیہ میں آنے والے زلزلے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک دنیا کو قدرتی آفات سے محفوظ رکھے۔

آصف علی زرداری نے زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان

عمران خان نے ترکی، لبنان، شام میں خوفناک زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں انسانی ہمدردی کی خاطر ہر طرح کی مدد کے لیے تیار ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ہماری دعائیں ہمارے بھائیوں کے ساتھ ہیں، مشکل وقت میں درکار تمام انسانی امداد پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز

مریم نواز نے ترکیہ اور ہمسایہ ممالک میں زلزلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں تباہ کن زلزلے کے بعد #Turkiye اور متاثرہ پڑوسی ممالک کے لوگو
ترکی کے لیے میری دلی دعائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ ماثرین کی مدد فرمائے جب وہ اس آفت سے صحت یاب ہوں، دکھ کی اس گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ضرور پڑھیں؛ ترکیہ میں 7.8 شدت کا زلزلہ، کئی عمارتیں گرنے سے متعدد ہلاکتوں کا خدشہ

 

متعلقہ خبریں