Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کا ترکیہ میں زلزلے سے تباہی پر افسوس کا اظہار

پاکستان  نے ترکیہ میں زلزلے سے  ہونے والی بڑی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق   ترجمان دفتر خارجہ    نے ترکیہ میں زلزلے سے جانی نقصان پر اظہار تعزیت کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ  پاکستان کی حکومت اور عوام کو یہ جان کر شدید دکھ ہوا ہے کہ جنوبی ترکیہ کے کچھ حصوں میں شدید زلزلہ آیا ہےجس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا نقصان ہوا اور املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

مزید پڑھیں: ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کا زلزلہ، کم از کم 95 افراد ہلاک

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ  پاکستانی عوام دکھ کی اس گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ   ہم سوگوار خاندانوں کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی  کے لیے دعا گو ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اس مشکل وقت میں  پاکستان امدادی سرگرمیوں میں ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ترک قوم اس قدرتی آفت پر اپنی  ہمت اور عزم کے ساتھ قابو پا لے گی۔

مزید پڑھیں: ترکیہ میں شدید نوعیت کا زلزلہ؛ سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس

واضح رہے  ترکیہ  کے جنوب میں آنے والے زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔

زلزلے سے ترکیہ اور شام میں مجموعی طور پر ڈیڑھ سو زائد افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ ہزاروں لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں