قلات میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف خواتین سراپا احتجاج ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قلات میں بجلی کی طویل لوڈشینگ کے خلاف اس وقت خواتین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق مشتعل خواتین نے نے گھروں سے نکل آئیں ہیں اوربجلی کی بندش کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ان کا کہنا ہےکہ عوام پہلے ہی مہنگائی سے پریشان ہے اب بنیادی ضروریات سے بھی محروم کی جارہی ہے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی اس طویل لوڈشیڈنگ کا فوری نوٹس لیتے ہوئےقلات میں بجلی کو بحال کی جائے۔



















