Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سابق صدر پروز مشرف کو سپرد خاک کردیا گیا

سابق صدر جنرل (ر)  پرویز مشرف کو فوجی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر کی تدفین مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ  گورا قبرستان سے متصل فوجی قبرستان میں کی گئی۔

اس موقع پر پاک فوج کے تازہ دم دستے کی جانب سے سلامی بھی پیش کی گئی۔

واضح رہے کہ جنرل (ر)  پرویز مشرف کی نماز جنازہ  کراچی کے علاقے ملیر کینٹ کے پولو گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔

چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نماز جنازہ میں شرکت کی جبکہ جنرل  (ر) اشفاق پرویز کیانی، جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ، جنرل  (ر)عاصم سلیم، شجاع پاشا اور ظہیر اسلام نے بھی شرکت کی ۔

اسکے علاوہ عمران اسماعیل، فاروق ستار، فواد چوہدری، امیرمقام، خالد مقبول صدیقی بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے اور آرمی، ایئرفورس اور نیوی کے حاضر سروس افسران و ریٹائرڈ آفیسرز شریک ہوئے۔

بعدازاں کراچی سابق صدر پرویز مشرف کی میت تدفین کے لئے قبرستان روانہ کر دی گئی ہے جبکہ تدفین ملیر کینٹ کے فوجی قبرستان میں کی جائے گئی۔

خیال رہے کہ سابق صدر جنرل (ر)  پرویز مشرف طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیر علاج تھے تاہم 5 فروری کو وہ انتقال کر گئے۔

متعلقہ خبریں