Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جمہوریہ کورہا کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جمہوریہ کورہا کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے جمہوریہ کوریا کے سفیر سوہ سانگ پایو کی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور جمہوریہ کوریا کے درمیان دوستانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری سمیت مخلتف شعبوں میں تعلقات بھی زیر بحث لائے گئے۔

اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ جمہوریہ کورہا کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں،تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہش مند ہیں۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کورین سفیر کو سرمایہ کاری کے ممکنہ شعبوں پر بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سہولیات دیں گے۔

ملاقات میں وزیراعظم کے معاونین خصوصی  طارق باجوہ، طارق محمود پاشا اور فنانس ڈویژن کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں