سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلے کے دوران 12 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان رات کو مقابلہ ہوا جس دوران گاڑی میں فرار ہوتے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مقابلے کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے بارہ دہشتگرد مارے گئے ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کی لکی مروت میں موجودگی کا فورسز کو پتہ چلا تھا جس کے بعد دہشتگردوں کی ایک ہفتہ تک مانئیٹرنگ کی گئی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مقامی عمائدین نے پاک فورسز کے ایکشن کو سراہا ہے۔



















