Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جن کو قانون کی الف ب نہیں پتا وہ بھی آرٹیکل 254 کی بات کر رہے ہیں، حسان خاور

سابق وفاقی وزیر و پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما حسان خاور نے کہا ہے کہ جن کو قانون کی الف ب نہیں پتا وہ بھی آرٹیکل 254 کی بات کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں حسان خاور نے کہا کہ 1973 میں قوم اکٹھی ہوئی، آئین بنایا اور فیصلہ کیا کہ ملک کو اس کی روشنی میں چلانا ہے۔

حسان خاور نے کہا کہ اب اگر نہیں چلانا تو آئین فارغ کرنا پڑے گا لیکن آئین سے چھیڑ چھاڑ کے نتائج سمجھ لیں،اگر آئین لے کر چلنا ہے تو اس طرح کے احمقانہ بہانوں کی گنجائش نہیں، عقل کے ناخن لیں اور الیکشن کی ہمت پکڑیں، اس منطق پر تو کوئی بھی چیز آئین کے مطابق کرنے کی ضرورت نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھائی آپ لوگوں کو آرٹیکل254 نہیں آرٹیکل6 پڑھنے کی ضرورت ہے، آئین سے انحراف کریں گے تو سنگین غداری کے مرتکب ہونگے، الیکشن کا سن کر مسلم لیگ ن کی حالت ویسی ہے جیسی نکمے بچوں کی امتحان کو دیکھ کر ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سارا سال محنت نہیں کی اور پرچے دیکھ کر کبھی بخار، کبھی زکام اور کبھی سردرد، ان کی خواہشات پر ملک نہیں چلایا جا سکتا۔

متعلقہ خبریں