محکمہ خوراک پنجاب نےآٹے کی خریداری کیلئے نئی پابندیاں عائد کردیں تھیں جو پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے مسترد کردی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک پنجاب کی نئی پابندی کے تحت لاہور میں 648 روپے میں دس کلو آٹے کا تھیلہ خریدنے والے شہریوں کو انگوٹھے کے نشان، نام ،موبائل نمبر اور شناختی کارڈز کی کاپی دینا ہو گی۔
ذرائع کی رپورٹ کے مطابق آٹے کی خریداری پرعائد کردہ نئی پابندیاں پاکستان فلور ملز ایسوی ایشن نے یہ کہتے ہوئے مسترد کردی ہے کہ نئی ہدایات لاہورکے ٹرکنگ اسٹیشن پر لاگو نہیں ہو سکتی ہیں۔
پاکستان فلور ملز ایسوی ایشن کے چئیرمین افتخار احمد کا کہنا ہے کہ لاہور میں سکیورٹی نہ ہونے کی وجہ سے ٹرکنگ اسٹیشن پہلے ہی غیر محفوظ ہیں علاوہ ازیں محکمہ خوراک کی پالیسی میں ٹرکنگ اسٹیشن کی کوئی شق موجود ہی نہیں ہے۔
افتخار احمد نے بتایا کہ لاہور فلور ملز رضاکارانہ طور پر عوام کی سہولت کیلئے ٹرکنگ اسٹیشن پر آٹا فراہم کر رہی ہیں اورنئی ہدایات پر عمل درآمد کرنے کی صورت میں ٹرکنگ اسٹیشن پر آٹا کی فراہمی ممکن نہ ہوسکے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ لاہور فلور ملز، ملز کے گیٹ پر آٹا فراہم کرنے کی پابند ہےلہزا ٹرکنگ اسٹیشن پر آٹے کی فروخت کا انتظام محکمہ خود کرے۔
ذرائع نے بتایا کہ لاہور مین اس وقت نئی پابندیوں کے باعث دوکانداروں کی جانب سے آٹا نہ خریدنے سے انکار کی اطلاعت بھی موصول ہورہی ہیں۔



















