Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کوئٹہ؛ ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، غریب طبقہ علاج سے محروم

 کوئٹہ میں ادوایات کی قیمتوں میں 100 فیصد تک اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ بلیک میں ادویات فروخت ہونے کی وجہ سے قیمتیں مزید300 فیصد تک بڑھ گئیں ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق آل بلوچستان میڈیکل اسٹور ایسوسی ایشن نے کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں  ڈائیلسز اور کینسر کی ادویات بلیک میں فروخت کی جارہی ہیں۔

 جنرل سیکرٹری سید اکبر شاہ نےبتایا کہ مرگی کی دوائی ٹیگرال ٹیبلٹ کی اصل قیمت 250 روپے ہےجو بازار میں اس وقت 700 روپے کی فروخت ہو رہی ہے جبکہ ڈائیلسز کا انجکشن ای پارین 680 روپےکا ہے جو  بلیک میں 1500 روپے تک کا میں بیچاجا رہا ہے۔

انہوں نے  نےمزید بتایا کہ اسی ہی طرح مختلف انجکشنز اور ادوایات بلیک میں فروخت کی جارہی ہیں۔

متعلقہ خبریں