Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر اعظم نے ایک ساتھ 5 معاونین خصوصی مقرر کر دیے

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک ساتھ 5 معاونین خصوصی مقرر کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد بڑھ کر 38 ہو گئی ہے۔

ارکان قومی اسمبلی راؤ اجمل، شائستہ پرویز، قیصر احمد شیخ، محمد حامد حمید اور ملک سہیل خان معاونین خصوصی مقرر کر دیے گئے ہیں۔

نئے معاونین خصوصی کی تعیناتی کے بعد کابینہ کی تعداد بڑھ کر83 پر پہنچ گئی ہے۔

تمام 5 نئے معاونین خصوصی کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہو گا۔

نئے معاونین خصوصی کو کوئی قلمدان نہیں دیا گیا، بلامعاوضہ کام کریں گے۔

متعلقہ خبریں