Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنچ تیرتھ مندر کی صفائی سے متعلق کیس کی سماعت کل تک ملتوی

پنچ تیرتھ مندر کی صفائی سے متعلق کیس کی سماعت کل تک ملتوی ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں پنچ تیرتھ مندر کی صفائی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت چیف جسٹس قیصر رشید خان اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔

ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر صمد پارک کے دورے کے بعد دوبارہ عدالت میں پیش ہوئے اور کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ پارک کے پاس 24 کنال زمین ہے جس میں حکومت کو 14 کنال کے پیسے دیئےجاتے ہیں، 10 کنال زمین پر قبضہ ہے جو آرکیالوجی کو دی جائے۔

عدالت نے 10 کنال زمین پر نشاندہی کے لیے ڈی سی پشاور کو طلب کر لیا۔

سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version