Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزارت خزانہ نے مالیاتی آپریشنز کی رپورٹ جاری کر دی

 وزارت خزانہ نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے مالیاتی آپریشنز کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پہلی ششماہی میں 4698 ارب روپے سے زائد کے محصولات جمع کیے گئے اور ایف بی آر نے 3731 ارب روپے سے زائد محصولات جمع کئے۔

وفاق میں 3428 ارب روپے سے اور صوبوں نے 303 ارب روپے سے زائد کے محصولات جمع کیے، نان ٹیکس آمدنی کی مد میں 967 ارب روپے سے زائد جمع کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں؛ وزارت خزانہ نے گوادر پورٹ اتھارٹی کیلئے کروڑوں روپے کی منظوری دے دی

رواں مالی کے پہلے چھ ماہ میں 6382 ارب روپے سے زائد کے اخراجات کئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں دفاعی شعبے کیلئے 638 ارب روپے استعمال کئے گئے، 2573 ارب روپے سے زائد کی رقم قرضوں پر سود کی ادائیگی میں خرچ کی گئی، قومی مالیاتی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو 1880 ارب روپے سے زائد رقم ادا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں؛ وزارت خزانہ نے سفارتخانوں کو فنڈز جاری کرنے کا آغاز کر دیا

متعلقہ خبریں