Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امپورٹڈ حکومت کی عیاشیاں ختم نہیں ہو رہی، خرم شیر زمان

پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی عیاشیاں ختم نہیں ہو رہی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی کابینہ میں 5 وزیروں کامزید اضافہ ہوگیا ہے مگر 85 رکنی شہباز کابینہ کو رتی برابر شرم نہیں ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ایک طرف بھکاری آئی ایم ایف کے پیروں میں گرے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ عوامی ووٹ صرف عمران خان کا ہے، خرم شیر زمان

پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ جگہ جگہ یہ حکومت کشکول لیکر پھر رہی ہے، غریب دو وقت کی روٹی کیلئےترس رہا اور مسلط امپورٹڈ حکومت کی عیاشیاں ختم نہیں ہو رہی ہیں، انکی کفایت کمیٹیاں سب ڈرامے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ الیکشن کمیشن عمران خان کے معاملے پر جانب دار ہے، خرم شیر زمان

متعلقہ خبریں