Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کی کوشش ہے کہ ایک تہائی خامُ تیل روس سے منگوایا جائے، مصدق ملک

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کی کوشش ہے کہ ایک تہائی خامُ تیل روس سے منگوایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے روزانہ بات ہو رہی ہے، آئی ایم ایف نے ایک بار بھی پیٹرول کی قیمت بڑھانے کی بات نہیں کی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق جو بھی کہہ رہا ہے غلط کہہ رہا ہے

مصدق ملک نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق جو بھی کہہ رہا ہے غلط کہہ رہا ہے، آئی ایم ایف سٹرکچرل اصلاحات کے لئے کہہ رہا ہے، آئی ایم ایف نے ذمہ دار سیکٹر ڈویلپ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ذمہ دار سیکٹر بچوں کے لیے ڈویلپ کرنا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ یا پھر ان کے بغیر ذمہ دار سیکٹر ڈویلپ کریں گے، آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ہو سکتا ہے چھ ماہ جلدی ہو جائے۔

چالیس دن پہلے روس سے مزاکرات شروع ہوئے

انہوں نے کہا کہ ایک ڈیڑھ سال سے روس سے تیل کی خریداری سے متعلق کچھ نہیں ہوا، چالیس دن پہلے روس سے مزاکرات شروع ہوئے، لوگوں کو عالمی سطح پر پیغام جائے کہ پاک روس میں معاہدہ ہوا ہے، مارچ تک کمرشل تفصیلات طے کرنا ہے کہ اس کے بعد کمرشل تعلق شروع ہو جائے، روس سے ہماری گفتگو ہو چکی ہے اس پر دستخط ہو گئے ہیں۔

مصدق ملک نے کہا کہ روس سے کمرشل تفصیلات سے متعلق روز کام کر رہے ہیں، پاکستان کی کوشش ہے کہ ایک تہائی خامُ تیل روس سے منگوایا جائے۔

متعلقہ خبریں