پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر سینیٹر عون عباس بپی نے کہا ہے کہ کیا نگران سیٹ اپ نیوٹرل نظر آرہا ہے؟
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر سینیٹر عون عباس بپی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل رات کو ڈھائی بجے تحریک انصاف کے گھروں میں چھاپے مارے گئے، حکومت کو موقع مل چکا ہے۔
عون عباس بپی نے کہا کہ نگران سیٹ اپ میں پنجاب کے الیکشن پر سوالیہ نشان ہے، عامر ڈوگر کے ساتھ ناروا رویہ رکھا گیا، مجھے عدالت کے اندر نہیں جانے دیا گیا، عدالت کے فیصلے کے بعد لائحہ عمل طے کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ کارروائی صرف پی ٹی آئی کے خلاف ہے تو ہم احتجاج کریں گے، اگر صرف تحریک انصاف کے کارکنان کو پکڑا جاتا ہے تو پھر احتجاج کرنا ہمارا حق ہے، یہ ایک ٹوپی ڈرامہ چلایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سو سے زیادہ کارکنان پکڑے گئے ہیں، ن لیگ کے لوگ تو تھانے میں چائے پی رہے ہیں، دو سے زیادہ لوگ ملتان سے جیل بھرو تحریک میں جائیں گے۔
عون عباس نے مزید کہا کہ ایک ہزار سے زیادہ وولینٹئر نے اپنے نام درج کروائے ہیں۔



















