Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت نے آئی ایم ایف سے سیلاب کے اخراجات پر رعایت طلب کر لی

وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف سے 500 ارب روپے کے سیلاب کے اخراجات پر رعایت طلب کر لی۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے اب تک 450 ارب روپے تک کی رعایت دیئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف سے سیلاب کے دوران کئے گئے اخراجات پر 500 ارب روپے کا ویور مانگ رہا ہے، سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے حکومت نے یہ اخراجات کئے ہیں۔

سیلاب زدگان کی امداد کیلئے کئے گئے اخراجات کی وجہ سے بجٹ خسارے میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ آئی ایم ایف وفد کی وزیراعظم اور وزیرخزانہ سے ملاقات

متعلقہ خبریں