Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت نے 12 ماہی گیروں سمیت 16 پاکستانی شہریوں کو رہا کردیا

بھارت  نے 12 ماہی گیروں سمیت 16 پاکستانی شہریوں کو رہا کردیا۔

فلاحی تنظیم ایدھی  کے ترجمان کے مطابق بھارت  نے 12 ماہی گیروں سمیت 16 پاکستانی   شہریوں کو  پاکستانی حکام کے حوالے کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی بھارتی کشتی کیخلاف کارروائی، 6 ماہی گیر گرفتار

ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ  رہا ہونے والے 12 ماہی گیروں کا تعلق اندرون سندھ اور کراچی سے ہے جبکہ چار شہریوں کا تعلق آزاد کشمیر سے تھا جنہیں لاہور واہگہ بارڈر سے آزاد کشمیر روانہ کر دیا گیا۔

ماہی گیروں کا کراچی ایدھی سینٹر ٹاور پر استقبال کیا گیا۔ ایدھی سینٹر ٹاور پر ماہی گیروں کے اہل خانہ اور متعلقہ اداروں کے نمائندگان موجود تھے۔

ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے رہا ہونے والے ماہی گیروں کو گھر تک پہنچانے کا انتظام کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ٹھٹھہ میں ماہی گیر نے نایاب اور قیمتی مچھلی “سوا” کا شکار کرلیا

ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ رہا ہونے والوں ماہی گیروں میں عبدالسلام، شبیر احمد، محمد رفیق، میر، لالو، مقبول شاہ ، جمن، عثمان، عالم، اللہ وسایا، ساون اور متھن شامل ہیں۔

ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ  سمندری خلاف ورزی پر ماہی گیروں کو بھارتی حکام نے گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ خبریں