راولپنڈی میں آٹےاور گندم سے لدی 3 گاڑیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق نصیرآباد پولیس اور محکمہ فوڈ کی مشترکہ کارروائیوں کے دوران 3 گاڑیوں سے2620 تھیلے گندم برآمد کرلئے گئے ہیں جس کے بعد تینوں ڈرائیوروں کو گرفتارکرلیا گیا ہے جن کے نام جاوید، ناصر اورعبدالحفیظ ہیں۔
پولیس ذرائع نے واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ بھی غیر قانونی گندم اور آٹے کی ترسیل کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں آٹے کا سنگین بحران جاری ، عوام خالی ہاتھ لوٹنے پر مجبور



















