ہوم اکنامکس یونیورسٹی لاہور میں ڈرائیونگ لائسنس کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں یونیورسٹی کی طالبات کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کردیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی موبائل وین نےہوم اکنامکس یونیورسٹی کی طالبات کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے ہیں۔
ذرائع کی رپورٹ کے مطابق موبائل وین میں سب انسپکٹرسٹی ٹریفک پولیس مس پھول کی نگرانی میں بائیو میٹرک اور دیگر کوائف جمع کرنے کے بعد لرنر لائسنس جاری کئے گئے ہیں۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے نے اس حوالے سے کہا کہ موبائل وین سے خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں آسانی ہوگی جس کے بعد انہوں نے خود بھی ڈرائیونگ لائسنس کیلئے اپلائی کیا۔



















