Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک ترک مشترکہ تربیتی جنگی مشقیں اختتام پذیر

پاکستان اور ترکی کی مشترکہ فوجی مشق اتاترک اختتام پذیر ہوگئیں ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک ترک مشترکہ فوجی مشق “اتاترک بارہ 2023” کی تربیلا میں اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مشق میں ترک اسپیشل فورسز اور پاکستانی اسپیشل سروس گروپ کے دستوں نے حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک ترک مشترکہ فوجی مشقیں، اتاترک کا آغاز

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دوہفتے کی مشقوں میں انسداد دہشتگردی کے مختلف آپریشن کئے گئے جس میں کمپاؤنڈ کلیئرنس،سنائپر ٹریننگ اور آئی ای ڈی کی ہینڈلنگ امور شامل تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ڈی جی ملٹری ٹریننگ میجر جنرل اسد نواز تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ ترک فوجی وفد کی سربراہی سینٹر کمانڈر انسداد دہشتگردی تربیت، مشق کرنل مصطفیٰ کہرامان کر رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دو ہفتوں پر محیط مشق کا مقصد انسداد دہشتگردی شعبے میں باہمی تجربات کا تبادلہ تھا جبکہ مشق کا اہم مقصد پیشہ وارانہ مہارتوں کا تبادلہ، دونوں افواج میں تعاون بڑھانا تھا۔

متعلقہ خبریں