سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بول نیوز سمیت دیگرصحافیوں سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت انتخابات کروانے میں سنجیدہ نہیں۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں آئین کی بالادستی کاراستہ صرف عدلیہ کے پاس ہے، بروقت انتخابات کے لیےصرف عدلیہ سے امید ہے۔
سابق وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ حکومت دہشت گردی کے خلاف پہلے اے پی سی بلائے، اے پی سی بلائے تو پھر جانے یا نہ جانےکا فیصلہ بعد میں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں؛ میری جنگ ملک میں آئین کی بالادستی کے لئے ہے، عمران خان
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ صرف وفادار اور مخلص لوگوں کو دیں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ معیشت کوصرف سمندر پار پاکستانیوں کی سرمایہ کاری بچاسکتی ہے، آئی ایم ایف معاہدے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔
عمران خان نے کہا کہ حکمران اپنے ڈالر باہرمنتقل کررہے ہیں جبکہ مریم نواز کو مسسز منڈیلا بنا کر پاکستان میں لانچ کرنےکی کوشش کی گئی لیکن مریم نواز کی لانچنگ بری طرح ناکام ہوگئی۔
سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا کہ نوازشریف پاکستان آئیں انہیں اپنی مقبولیت کا اندازہ ہوجائے گا۔



















