وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے یواین ڈی پی کے نمائندے نٹ اوسٹبی کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں وزیرخزانہ نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں پر یو این ڈی پی کا شکریہ ادا کیا جبکہ وزیرخزانہ نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعمیرنو کے منصوبے تیار کرنے پر این ڈی پی کو سراہا۔
ملاقات کے اعلامیے کے مطابق منصوبہ جنیوا کانفرنس میں پیش کیا گیا جس کی بدولت پاکستان شراکت داروں سے حمایت حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔
اس موقع پر یواین ڈی پی کے نمائندے نے موسمیاتی تبدیلی سے بچاؤ، بحالی اورریکوری کے ایکشن پلان کے اہداف سے آگاہ کیا جس پر وزیرخزانہ نے پائیدارترقی کے اہداف کے حصول کے لیے یواین ڈی پی کے کردار کو سراہا اورمکمل تعاون کایقین دلایا۔
یہ بھی پڑھیں؛ اسحاق ڈار کی آئی ایم ایف کے وفد کو معاہدے کیلئے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی
واضح رہے اس سے قبل اسلام آباد میں گرین لائن ایکسپریس ٹرین سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ 5 سال پہلے پاکستان کی معیشت کہاں تھی اور آج کہاں ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ 5 سال پہلے کیے گئے ڈرامے کے نتائج آج پاکستان بھگت رہا ہے۔ ڈان ڈرامہ اور پاناما ڈرامہ نے ملک کو ان حالات میں پہنچادیا۔
انہوں کا مزید کہنا تھا کہ ملکی معیشت کے ساتھ کھیل کھیلا گیا، ملک تباہ کرنے والوں کا محاسبہ ضروری ہے۔ تحقیقات ہونی چاہئیں کہ کس نے غلطیاں کیں۔



















