Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاہور ہائیکورٹ کا 90 روز میں الیکشن کرانے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے 90 روز میں الیکشن کرانے کا حکم  دے دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں انتخابی شیڈول جاری کرنے کی درخواستوں کا فیصلہ سنا دیا، عدالت نے دن بارہ بجے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنماء اسد عمر،ووٹر منیر احمد ودیگر درخواستوں پر فیصلہ سنایا، جسٹس جواد حسن نے عدالت میں فیصلہ پڑھ کرسنایا۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے دوران سماعت مؤقف اختیار کیا کہ انتخابات کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا کام نہیں، جب تک کمیشن کو فنڈز مہیا نہیں کیے جاتے الیکشن کرانا ممکن نہیں۔

اس موقع پر گورنر پنجاب کے وکیل ایڈووکیٹ شہزاد شوکت نے بیان دیا کہ گورنر نے پنجاب اسمبلی کو تحلیل نہیں کیا لہٰذا  نئے انتخابات کی تاریخ دینا ان کی ذمہ داری نہیں۔ گورنر کے وکیل نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کرنے کی استدعا کی۔

منیر احمد کے وکیل اظہر صدیق اور اسد عمر کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر گورنر الیکشن کی تاریخ نہ دیں تو پھر صدر مملکت تاریخ مقرر کرسکتے ہیں۔

عدالت نے تحریک انصاف کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمییشن انتخابی شیڈول جاری کرے اور الیکشن کمیشن 90 روز میں پنجاب میں الیکشن کروائے۔

متعلقہ خبریں