شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عوام مسلم لیگ ن کی ناکام حکومت سے مایوس ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیرخارجہ اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی مخدوم شاہ محمود قریشی نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان کے شہریوں نے ہمیں نمائندگی کا اعزاز بخشا اور ہم نے کی، جماعت نے جب کہا وزرات چھوڑ دو ایک سیکنڈ نہیں لگایا، جماعت نے قومی اسمبلی کی سیٹ چھوڑنے کا کہا وہ بھی چھوڑ دی۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر آباد سے لانگ مارچ کی قیادت کی، قدم نہیں ڈگمگائے، واقعہ دوبارہ ہوسکتا تھا اس لیے بلٹ پروف شیشے لگائے گئے۔
سابق وزیرخارجہ نے یہ بھی کہا کہ میرا ایمان ہے موت کا ایک وقت مقرر ہے ، عمران خان کو اللہ نے محفوظ رکھنا تھا اس لیے وزیر آباد منصوبہ ناکام ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ منصوبہ بندی میں کمی نہیں تھی،منصوبہ مکمل تھا ، اللہ کا فیصلہ کچھ اور تھا اس لیے یہ ناکام ہوئے۔
سابق وزیرخارجہ اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی مخدوم شاہ محمود قریشی کہ عوام مسلم لیگ ن کی ناکام حکومت سے مایوس ہیں، یہ قوم پر نیا مہنگائی کا بم گرانے کی تیاری کر رہے ہیں، جیل بھرو تحریک میں گرفتاریاں سیاسی مقصد کے لیے ہوں گی۔



















