Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلوچستان: سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہید میجر محمد جاوید اور کیپٹن صغیر عباس کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دونوں افسران کی نماز جنازہ راولپنڈی اور کوٹ ادو میں ادا کی گئی ہے جس میں چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید اور دیگر افسران سمیت حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران، فوجیوں نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 2 فوجی افسران شہید، 3 جوان زخمی

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شہداء کے رشتہ داروں، معاشرے کے مختلف طبقات کے افراد نے بھی بڑی تعداد میں جنازے میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں شہید افسران کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دونوں افسران کوہلو، بلوچستان میں آپریشن کے دوران دیسی ساختہ بم پھٹنے سے شہید ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں