Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فاروق ستار کے کاغذات نامزدگی میں بڑی غلطی

ایم کیو ایم کے امیدوار ڈاکٹر فاروق ستار کے کاغذات نامزدگی میں بڑی غلطی نکل آئی۔

تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ افسر نے ایم کیو ایم کے امیدوار ڈاکٹر فاروق ستار کے کاغذات کی منظوری روک دی۔

ریٹرننگ افسر نے فاروق ستار کو 13 فروری دوپہر 12 بجے تک کی مہلت دے دی۔

فاروق ستار نے اس موقع پر کہا کہ میرے تجویز کنندہ محمد صادق کا نام ووٹر فہرست میں موجود نہیں ہے، محمد صادق کا نام کسی اور حلقے اور چارج میں چلا گیا ہے، صادق کا بھائی محمد سلیم میرا تائید کنندہ ہے جس کا ووٹ اسی حلقے میں ہے۔

میرے اور تجویز کنندہ کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے

ان کا کہنا تھا کہ تائید اور تجویز کنندہ سگے بھائی اور ایک گھر میں رہتے ہیں، نئی ووٹر فہرست میں محمد صادق کا نام غائب ہے، میرے اور تجویز کنندہ کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے، الیکشن کمیشن مجھے انصاف فراہم کرے گا۔

فاروق ستار نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ایس ایم ایس سروس میں محمد صادق این اے 252 کا ووٹر ہے، ایک ڈیٹا میں محمد صادق کا نام موجود اور دوسرے میں غائب ہے، تجویز کنندہ نے ووٹ منتقل کرایا نہ اس کا گھر تبدیل ہوا۔

متعلقہ خبریں