بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہری لٹ گئے اور واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق ٹیپو سلطان تھانے کی حدود میں پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی میں نجی کمپنی کے ملازمین کو لوٹ لیا گیا۔
ڈاکؤوں نے مبینہ طور پر 3 لاکھ 50 ہزار روپے لوٹے اور فرار ہوگئے جبکہ رپورٹ متعلقہ تھانے میں درج کردی گئی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو موٹرسائیکلوں پر سوار تین ملزمان کو چھینا جھپٹی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ڈاکو نے نوجوان کو گریبان سے پکڑ کر جھنجوڑا اور اسلحہ دکھا کر سڑک پر تلاشی بھی لی۔
واضح رہے کہ 1 گھنٹے کے دوران ڈسٹرکٹ ایسٹ میں بینک سے واپسی پر دو شہریوں سے مجموعی طور پر 27 لاکھ روپے سے زائد نقد رقم لوٹ لی گٸی ہے جبکہ ایس ایس پی ایسٹ زبیز نزیر شیخ کا رواٸتی دعوٰی ہے کہ وارداتوں میں ملوث ڈاکوٶں کی تلاش شروع کردی گٸی ہے۔



















