Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شمالی وزیرستان: اے ایس آئی کے گھر پر نامعلوم افراد کا حملہ، 8 افراد زخمی

شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد تحصیل غلام خان کی حدود میں اے ایس آئی کے گھر پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا۔

پولیس کے مطابق شمالی وزیرستان میں مسلح افراد نے اے ایس آئی کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتيجے ميں اے ايس آئی آمین اللہ اور 2 خواتین سميت 8افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے زخمیوں کو اسپتال لے جانے والی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا گیا تاہم پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر تحقیقات شروع کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 3 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جبکہ زخمیوں کو علاج کیلئے بنوں خلیفہ گلنواز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں اے ايس آئی آمین اللہ کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 8 افراد میں آمین اللہ، طلحہ، نعمان، عثمان، یعقوب، اخسان، ہانیہ اور واسیہ شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں