کلین گرین پنجاب تھیم کے تحت سائیکلنگ میراتھن کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سائیکلنگ میراتھن کا انعقاد تحفظ ماحولیات ایجنسی پنجاب نے کیا، خواجہ سکندر ذیشان ڈی جی تحفظ ماحولیات پنجاب نے بھی اس میراتھن میں شرکت کی۔
سائیکلنگ میراتھن لبرٹی راؤنڈ اباؤٹ سے شروع ہوئی، صدیق ٹریڈ سنٹر سے ہوتی ہوئی میراتھن واپس لبرٹی پہنچی۔
ڈی جی ای پی اے خواجہ سکندر ذیشان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ فضائی آلودگی اور سموگ کے تدارک کیلئے اس سرگرمی کا انعقاد کیا ہے، فضائی آلودی کے خاتمے اور صحت مند زندگی گزارنے کیلئے سائکلنگ ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں صاف ستھرا ماحول اور ہوا ناگزیر ہو چکی ہے، تقریبآ ساڑھے سات سو لوگوں نے اس مہم میں خود کو رجسٹر کیا ہے، صحت مند سرگرمیوں سے شہریوں کو سائکلنگ کی جانب راغب کیا جا سکتا ہے۔
سائیکلنگ میراتھن میں مرد خواتین اور بچوں نے بڑے تعداد میں شرکت کی۔



















