Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلوچستان؛ سات روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز پیر سے ہو گا

بلوچستان کے 9 اضلاع کی 37 یونین کونسلز میں سات روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم پیر سے شروع ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق ایمر جنسی آپریشن سینٹر نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے ایک لاکھ 27 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، پولیو مہم کے دوران 575 ٹیمیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر مامور ہوں گی۔

ایمر جنسی آپریشن سینٹر کے مطابق انسداد پولیو مہم 9 اضلاع کے 37 انتہائی حساس یونین کونسلز اور رفیوجز کیمپ میں ہو گی، بلوچستان میں جنوری سال 2021 سے اب تک پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے، بلوچستان کے ماحولیات میں اپریل 2021 سے اب تک پولیو وائرس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں