Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاڑکانہ میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا

گیس کی عدم دستیابی شہریوں کے لیے وبال جان بن گئی ہے اس وقت لاڑکانہ میں گیس بحران شدت اختیار کر چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں گیس کے شدید بحران نے لوگوں کواذیت میں مبتلا  کر رکھا ہےاوراس وقت لاڑکانہ میں گیس کی بندش 15 گھنٹوں پر محیط ہوگئی ہے۔

ذرائع کی رپورٹ کے مطابق لاڑکانہ میں 15 گھنٹوں کی طویل گیس لوڈشیڈنگ سے نہ صرف گھریلو صارفین بلکہ چھوٹے کاروبار سے منسلک شہریوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا ہورہا ہے۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس کے پریشر میں کمی اور عدم فراہمی کے بعد سے لکڑیوں اور گیس سلینڈر کی قیمتیں آسمان پر چلی گئی ہیں۔

تاہم دوسری جانب پکوان سینٹرز بھی گیس کی عدم فراہمیکے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں  اور اب کھانے کے آرڈرز منسوخ ہونے لگے ہیں جس کے باعث یومیہ بنیاد پر کمانے والے بھی سخت پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں۔

متعلقہ خبریں