Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فیصل آباد میں کپڑے کے گودام میں آتشزدگی،لاکھوں مالیت کا کپڑا جل کر خاکستر

فیصل آباد کے ٹاٹا بازار میں واقع کپڑے کے گودام میں اچانک آگ لگ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے ٹاٹا بازارکی دوسری منزل پر کپڑے کے گودام  میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد ریسکیو کی پانچ گاڑیوں نے مل کر فوری طور پر آپریشن کرکے آگ پر قابو پالیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق دوسری منزل پر لگنے والی آگ میں بڑی تعداد میں کپڑا جل کر خاکستر ہوگیا ہے اوراس وقت نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا مزید کہنا ہےکہ آتشزدگی کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

متعلقہ خبریں