Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت ملک کا نو مہینے میں دیوالیہ کرچکی ہے، شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت ملک کا نو مہینے میں دیوالیہ کرچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پورے پاکستان کے لوگوں نے دیکھا کہ پی ڈی ایم نے قوم کو تحفہ پیش کیا، مریم ملتان آئی تھی ان سے سوالوں کا جواب مانگے تھے لیکن انہوں نے جواب نہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کا نو مہینے میں دیوالیہ کرچکی ہے ، روپے کلو والا آٹا 155 روپے میں مل رہا ہے جبکہ پٹرولیم اور ڈیزل کی قیمت بڑھ چکی ہے،55 جب پٹرول کی قیمت 150 روپے تھی اس وقت ان کے تجزیہ کار کہتےتھے پی ٹی آٸی کی ناتجربہ کار حکومت ہے۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ ایل سی کھولنے کیلیٸے پیسے نہیں ہیں، مارکیٹ میں ڈالر دستیاب نہیں ہے، جب ہماری حکومت گٸی تو 176 کا ڈالر تھا آج 276 کا ہے اور مارکیٹ میں 292 میں مل رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے ساٸفر حقیقت ہے ہم اپنے بیانیے پر قاٸم ہیں، انہوں نے کہا ہم امریکہ کیساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، ہم سمجھتے ہیں انہیں پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا حق نہیں بنتا۔

سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو ہٹانے کیلٸے وفاداریاں تبدیل کی گٸیں ، صدر پاکستان نے برج کا کردار ادا کیا انکی ملک کی بھلاٸی کیلٸے کوشش تھی۔

متعلقہ خبریں