پاکستان کے معروف ہدایت کار، اداکار، میزبان ضیا محی الدین انتقال کر گئے ہیں، ان کی نماز جنازہ آج کراچی میں ادا کی جائیگی۔
تفصیلات کے مطابق ممتاز اداکار،معروف ہدایت کار اور ٹی وی میزبان ضیا محی الدین 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔
معروف ہدایت کار، اداکار، میزبان ضیا محی الدین کراچی میں انتقال کرگئے، ضیا محی الدین کی نماز جنازہ آج یثرب امام بارگاہ ڈیفنس فیز 4 کراچی میں ادا کی جائے گی، ضیا محی الدین 20 جون 1931 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے تھے#BOLNews #ZiaMohyeddin pic.twitter.com/Fi4aSd1xPQ
— BOL Network (@BOLNETWORK) February 13, 2023
خاندانی ذرائع کے مطابق ضیا محی الدین کی نماز جنازہ ڈیفنس فیز 4 یثرب امام بارگاہ میں ادا کی جائے گی۔
خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ ضیا محی الدین کو گزشتہ روز علالت کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم رات بھر انکی طبعیت تشویش ناک رہی وہ انتہائی نگہداشت میں زیر علاج تھے۔
ضیا محی الدین 20 جون 1931 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجویشن کیا۔
اپنی بہترین کمپیئرنگ، براڈکاسٹنگ، شاعری اور نثر کی تلاوت، اداکاری اور تھیٹر ڈائریکشن کے لیے جانا جاتا ہے، اس نے سینکڑوں طلبہ کی رہنمائی کی۔
انہیں 2012 میں فن کی بہترین خدمات پر ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔
اس کے علاوہ ان کے والد کو پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد کے مصنف اور مکالمہ نگار ہونے کا اعزاز حاصل تھا۔



















