Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ،حادثات اور پرتشدد واقعات کا سلسلہ جاری

  شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں متعدد واقعات رونماں ہونے کے نتیجے میں پولیس کو کئی لاشیں ملی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کو لاشیں کراچی کےعلاقے کورنگی،چکرا گوٹھ، نادرن بائی پاس، اللہ والا ٹاون، نبی بخش اورڈیفنس سےملی ہیں۔

لاشوں میں ایک شخص کی شاخت 40 سالہ محسن کےنام سے ہوئی ہے جس کی لاش اللہ والا ٹاون کے فلیٹ سےلٹکی ہوئی ملی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق  حسن کی لاش 5 سے 6 روز پرانی ہےجسے قانونی کارروائی کےلیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جبکہ نادرن بائی پاس پردعا ہوٹل کے قریب سے ملنے والی لاش کی شناخت 17 سالہ فیروز کےنام سے ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فیروزکی لاش تین سے چار دن پرانی ہے لاش کو قانونی کاروائی کے بعد عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 ایک اور واقعہ میں ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کورنگی چکرا گوٹھ میمن محلہ کے پاس چھریوں کےوارسےایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے جس کی شناخت 55 سالہ محمد اشعر کے نام سےہوئی ہے جسےاسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق  کراچی کےعلاقےاللہ والا ٹاﺅن بلاک ٹوکے میں واقع ایک گھرسے بھی ایک شخص کی 8 سے 10 دن پرانی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت صابر حسین کے نام سے ہوئی  شناخت کے بعد لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

منگھوپیر سے لاپتہ نوجوان کی لاش 6 روز بعد نہر کنارے مل گئی ، پولیس ذرائع

منگھوپیر میں  بھی نہر کے قریب ویران علاقے سے 16 سالہ نوجوان کی لاش ملی ہےجس کی شناخت فیروزکے نام سے کی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ ابتدائی تفتیش سے یہی لگتا ہے کہ نوجوان کو گولی مارکرقتل کیا گیا ہے۔

 پولیس نےمزید بتایا کہ مقتول 6 فروری سے لاپتہ تھا جس کا مقدمہ مقتول کے اہلخانہ نے 11 فروری کو منگھوپیر تھانے میں درج کرایا ہوا تھا۔ مقتول نوجوان منگھوپیر کا ہی رہائشی تھا جس کی لاش کو اس وقت قانونی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

نبی بخش کے علاقے میں نوجوان لڑکے کی خودکشی، پولیس ذرائع

 پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بنی بخسش کےعلاقے میں خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت محمد زوہیب کے نام سے ہوئی ہے۔ جابحق ہونے والا  شخص ایک ملزم تھاجو موٹر سائیکل چوری کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

ملزم کو دیکھ کر موٹر سائیکل کے مالک نے اسے پکڑنے کی کوشش کی جس پرملزم نے خالی گھر کی تیسری منزل پر چڑھ کرچھلانگ لگا دی ۔

 پولیس ذرائع کے مطابق  ملزم پہلے تاروں میں پھنسا اور نیچے گرنے پر لوگوں نے اس کو پکڑ کر مارنا شروع کردیا لیکن اسکے باوجود ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

بعدِازاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو حراست میں لیتے ہوئے طبی امداد کے لئے اسے سول اسپتال منتقل کردیا تھا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

ڈیفنس کی عمارت سے ایک شخص گرکے جاں بحق، پولیس ذرائع

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5  کی رہائشی عمارت سےایک شخص گر کے جاں بحق گیا

 پولیس ذرائع نے بتایا کہ متوفی کی شناخت ممتاز کے نام سے کئی گئی ہے جو عمارت کی پہلی منزل کے فلیٹ کی کھڑکی سے گرکر جاں بحق ہوگیا ہے۔

 اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ سے قبل دوستوں اور متوفی میں پیسوں پر جھگڑا ہوا تھا جس میں جھگڑا 7ہزار روپے کے غائب ہونے پر ہوا تھا جس پر متوفی کے دوستوں نے پیسے ڈھونڈنے کے لئے مرکزی دروازہ بند کر دیا تھا جس کے بعد ممتاز فلیٹ سے باہر نکلنے کی کوشش میں کھڑکی سے گرگیا۔

 پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے بلڈنگ کے لوگوں کو فلیٹ میں پارٹی اور شورشرابہ کرنے کی شکایت رہتی تھی تاہم فلیٹ کی تلاشی لینے پرنشہ آور کوئی شے نہیں ملی ہے

واضح رہےکہ واقع کے وقت ایک خاتون، متوفی کا دوست جہانگیر اور بھتیجا فلیٹ پر ہی موجود تھےجن کا بیان قلمبند کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں