راولپنڈی میں پولیس اور محکمہ فوڈ کی مشترکہ کاروائیوں میں آٹےسے لدی 18 گاڑیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس اور محکمہ فوڈ نے کارروائی کے دوران آٹے کے 11 ہزار358 تھیلے، چوکر اورمیدے کے200 تھیلے بر آمد کرتے ہوئے 18 ڈرائیوروں کو گرفتار کرلیا ہے۔
ذرائع کی رپورٹ کے مطابق نصیرآباد کےعلاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 13 ڈرائیوروں کوگرفتار کرتے ہوئے6637 تھیلے آٹا برآمد کرلیا ہے۔
صدرواہ پولیس نے ڈرائیور گل رحیم سے200 تھیلے چوکر اور200 تھیلے میدہ برآمد کرلیا ہے۔ جبکہ مندرہ پولیس نے4 ڈرائیوروں کو گرفتارکرکے4724 تھیلے آٹا برآمد کیا ہے۔
واضح رہے کہ گرفتار کئے گئے ڈرائیوروں میں عمر اختر، ارشد، اسماعیل، نزیر، سید زرین، سیدا، راحت، محمد نبی، ثناء اللہ، اجمل، صاحب زادہ، اجمل خان، رفیع اللہ،عبدالغفار، سلیمان، احمد نواز اور گل بادشاہ شامل ہیں۔
پولیس حکام نےمزید کہا کہ غیر قانونی میدہ، گندم اور آٹے کی ترسیل کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب ؛ فلور ملز کا کوٹہ بڑھنے کے باوجود شہروں میں آٹا ناپید



















