Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گوجرانوالہ؛ چوری کی وارداتوں میں ملوث کم عمر لڑکیوں کا گینگ گرفتار

گوجرانوالہ میں چوری کی وارداتوں میں سرگرم کم عمر لڑکیوں پر مشتمل گینگ کو دوکانداروں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ 

 تفصیلات کے مطابق دوکانوں کے تالے کھول کر چوری کی وارداتیں کرنے والا کم عمر لڑکیوں کے گینگ کی کاونٹر سے جیولری کا سامان چوری کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پرآگئی ہے جس کی مدد سے دوکان داروں نے خواتین کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس ذرائع  نے بتایا کہ گوجرانوالہ کے سیٹلائٹ ٹاؤن مارکیٹ میں چوری میں ملوث خواتین مارکیٹ میں بھیک مانگتی ہیں اور موقع ملتے ہی چوری کر لیتی ہیں۔

خواتین گینگ کو سی سی ٹی وی فوٹیج  میں بڑی مہارت کے ساتھ کاونٹرز کے تالے کھول کر چوری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 ذرائع کی رپورٹ کے مطابق فوٹیج کی مدد سے دوکان داروں نے خواتین کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ہے جس کے بعد پولیس نے چوری کرنے والی خواتین کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ہے۔

 پولیس ذرائع نے بتایا کہ خواتین چور گینگ کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کاروائی شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں