فیصل آباد میں انسداد پولیو مہم کا آج سےآغاز ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے جس میں آج پہلے روز محکمہ صحت کی ٹیمیں متحرک ہوگئی ہیں۔
ذرائع کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد میں 15 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس میں 48 سو سے زائد ٹیمیں گھر گھر جاکر قطرے پلا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ وزارت قومی صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ مہم گزشتہ ماہ لاہور میں 2 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کے بعد شروع کی جارہی ہے۔



















