Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمران خان نے جھوٹے نعروں کے علاوہ عوام کو کچھ نہیں دیا، شرجیل میمن

صوبائی وزیر  شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان نے جھوٹے نعروں کے علاوہ عوام کو کچھ نہیں دیا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ عمران خان نے قوم کو بےوقوف بنانے کی کوشش کی ہے، ان پر اب آرٹیکل 6 دو سو فیصد لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو پارلیمنٹ نے آئینی طریقے سے دھکے دے کر نکالا اور انہوں نے کہا امریکا نے رجیم چینج سازش کی اور ان کے کل کے بیان کے بعد انکا بیانیہ ختم ہوگیا ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران خان نے جلسے میں خط لہرانے کا ڈرامہ کیا اور ان  کو بچانے کیلئے اسپیکر نے آئین توڑا، ایبسالوٹلی ناٹ قوم کے ساتھ سب سے بڑامذاق تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان  جیل بھرو تحریک پر جلد یو ٹرن لیں گے ، شرجیل میمن

دوسری جانب ان کا کہنا تھا کہ ہم سندھ بھر میں صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کررہے ہیں، سیلاب متاثرین کو 22 لاکھ گھر بنا کردے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ موٹرسائیکل سے سستا بسوں کا سفر دیناچاہتے ہیں جس کے لئے سندھ حکومت ریڈلائن بی آر ٹی پر کام کررہی ہے، شہریوں کو سفری سہولیات دینا مقصد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہملک میں مہنگائی کاطوفان ہے، پاکستان کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے لیکن عوام کو ریلیف فراہم کرنا سندھ حکومت کی ترجیح ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں پیپلز پنک بس سروس کوبہت پذیرائی ملی ہے، اس بس سروس کے نئے روٹس کا آغاز 20 فروری سے ہوگا ۔

متعلقہ خبریں