گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کل اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں انتخابات کے معاملے پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کل اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔
گورنر پنجاب کی جانب سے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو کل اجلاس سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔
اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مشاورت کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کا تین رکنی وفد بھی کل گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے اجلاس میں شرکت کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں؛ الیکشن کمیشن نے انتخابات سے متعلق گورنر پنجاب کو دوبارہ مراسلہ لکھ دیا



















