Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے 170 ارب روپے کے ٹیکسوں کو معیشت کی بقاء کیلئے ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ پہلے یہ پتا کریں کہ آئی ایم ایف کی ڈیمانڈ کیا تھی پھر 170 ارب کے ٹیکسوں کی وجہ بھی سمجھ آجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ وہی کمٹمنٹس ہیں جو ماضی میں حکومتیں کر چکی ہیں جبکہ ریوینیو شارٹ فال کو پورا کرنے کیلئے ایسا کرنا ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے رہی۔

یہ بھی پڑھیں؛ میں مسلم لیگ میں ہوں، کہیں نہیں جارہا، شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ پیداواری لاگت میں اضافے کے باعث کیا جا رہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ الیکشن کمیشن نے طے کرنی ہے، آئین میں لکھا ہے کہ 90 روز میں الیکشن ہونگے۔

اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ شوکت ترین پر مقدمات کے بارے میں کیا کہیں گے جس کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں سیاسی انتقام کے حق میں نہیں ہوں، اگر کسی نے جرم کیا ہے تو ثبوت کے ساتھ کارروائی کی جائے۔

متعلقہ خبریں