Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ایم ایف کے قرضے غریب عوام نے نہیں حکمرانوں نے کھائے ہیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے قرضے غریب عوام نے نہیں حکمرانوں نے کھائے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف کے قرضوں کی ضرورت نہیں، وزرا، مشیروں کی فوج کم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت غیر ترقیاتی اخراجات، کرپشن اور سودی معیشت کا خاتمہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیو اپنی جیبوں کی حفاظت کرو، مزید ٹیکسز اور منی بجٹ قبول نہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کا ارب پتی، مزدور اور ہاری ایک جیسا ٹیکس دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ پی ڈی ایم حکومت آٹھ ماہ میں آٹھ ارب قرض لے چکی ہے، سراج الحق

 سراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں نے قوم کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی تو بھرپور مزاحمت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے قرضے غریب عوام نے نہیں حکمرانوں نے کھائے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے قرضے حکمران جماعتیں ہی ادا کریں، جس پارٹی کے دور میں جتنا قرضہ لیا گیا وہی واپس کرے۔

متعلقہ خبریں