Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدادرت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل شام 5 بجے ہوگا اور کابینہ 5 نکاتی ایجنڈے پرغور کرے گی جبکہ کابینہ میں ملکی معاشی اورسیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں پاورڈویژن حالیہ طویل بجلی بریک ڈاؤن پر اپنی رپورٹ پیش کرے گی، توشہ خانہ پربین الوزارتی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی جائے گی، کورونا سے بچاؤ کے انجیکشن کی قیمت مقرر کرنے کی منظوری دی جائے گی، گیس کی قیمتوں میں اضافے کے ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی، آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا اور کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے حالیہ اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں